پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مردان میں کارروائی کی گئی جس کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار ہوا، گرفتار ملزم پاکستان سمیت بیرون ملک انسانی سمگلنگ میں ملوث ہے، ترجمان کے مطابق ملزم غیر قانونی طور پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیتا تھا جبکہ ایران میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں بھی رکھتا ہے۔
ایف آی اے کے مطابق ملزم شہریوں پر تشدد سمیت ان کے اہل خانہ سے بھاری رقم وصول کرنے میں بھی ملوث ہے ،ایف آئی اے نے ملزم سے مزید تحقیقات شروع کردیں۔