پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فقیرآباد کےعلاقے دلزاک روڈ پر مقامی ہوٹل میں پیش آیا جہاں بشیرعرف شہناز خواجہ سراء دیگر دوستوں کیساتھ موجود تھا،اس دوران نامعلوم شخص کیساتھ زبانی تکرار ہوئی جس کے بعد ملزم نے پستول سے خواجہ سراء پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بشیر عرف شہناز خواجہ سراء شدید زخمی ہوگیا۔
ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، خواجہ سراء کو فوری پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔