نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کی ضلع نوشہرہ کے علاقے نوشہرہ کینٹ میں رائیڈر سکواڈ پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
نوشہرہ کینٹ رائیڈر سکواڈ معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران ملزمان کا تعقب کر رہی تھی کہ ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے اہلکار اویس جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی ریاض اللہ شدید زخمی ہو گیا، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
گزشتہ کئی ماہ سے شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر حملوں میں تیزی آئی، اب تک پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ دس زخمی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمد عمر گنڈاپور کے مطابق پولیس فورس پر دہشتگردوں کے حملوں میں کالعدم تنظیم کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔