کراچی: نوجوان حماد کے قتل کا معاملہ، قاتل ذیشان قریشی گرفتار

کراچی: نوجوان حماد کے قتل کا معاملہ، قاتل ذیشان قریشی گرفتار

خیال رہے کہ نوجوان حماد 28 جولائی کو مریم ہال کے باہر گولیوں کا نشانہ بنا تھا، جھگڑے کے دوران ذیشان قریشی نے مقتول کو دو گولیاں ماریں، قاتل مقتول کے بہن اور بھائی کی شادی کی تقریب میں آیا ہوا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم سے آلہ قتل 9 ایم ایم اور گاڑی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم گاڑی کا نمبر بدل کر ایک ہفتہ اندرون سندھ چھپتا رہا، قاتل ذیشان قریشی مسلسل فون اور سم بھی تبدیل کرتا رہا، ملزم کراچی میں اپنی ضمانت کروانے کیلئے پہنچا تھا، پولیس نے دھر لیا، ملزم کو عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔