لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر کارروائیاں، 7 کلوگرام ہیروئن برآمد

لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر کارروائیاں، 7 کلوگرام ہیروئن برآمد

اے این ایف حکام کے مطابق لاہور سے بینکاک جانے والے مسافر آصف علی سے 5.12 کلوگرا م ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم نے ہیروئن اپنے دستی سامان میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

دوسری کارروائی کراچی ایئرپورٹ پر کی گئی، کراچی سے مدینہ جانیوالے مسافر احمد شیر کے سامان سے 1.47 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان کو منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔