لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

لکی مروت: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

لکی مروت میں تھانہ نورنگ کی حدود میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تختی خیل کے علاقے میں کالعدم تنظیم کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں 4 امن دشمن انجام کو پہنچے، مرنے والے چاروں دہشت گردوں سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،علاقے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔