کوئٹہ: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے جاں بحق

پولیس کے مطابق تینوں بھائی رات گئے شادی کی تقریب سے گھر واپس جارہے تھے کہ ریلوے کالونی جوائنٹ روڈ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تین بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد میں 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے، افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد معروف ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے صاحبزادے ہیں جن میں ایک کی عمر8 سال، دوسرا 12 اور تیسرے کی عمر 16 برس تھی۔

آئی جی بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔