وہاڑی: پولیس مقابلے میں زخمی 3 ڈاکو گرفتار، ہسپتال منتقل

Published On 16 October,2022 01:32 pm

وہاڑی: (دنیا نیوز) وہاڑی میں ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکو ایلیٹ فورس کے جوانوں سے ٹکرا گئے، دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وہاڑی کے علاقہ پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود چوک میتلا میں تین ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر مقامی پٹرول پمپ سے ڈکیتی کی اور فرار ہو گئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور ٹبہ سلطان پور کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گھیرا تو ڈاکووں نے نوجوانوں پر فائرنگ کر دی۔

دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے سے تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement