کراچی :مبینہ پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزم گرفتار

Published On 23 November,2022 09:00 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے لیاری دبئی چوک میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ایک زخمی ملزم سمیت چار ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ملزمان کرمنل ریکارڈ کے حامل اور ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں، اورنگی ٹاؤن اللہ والا کالج کے قریب سے پولیس نے ایک ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ساتھی کے ہمراہ شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا، ملزم کی شناخت عالم جان کے نام سے ہوئی ہے، بریگیڈ کے علاقے جٹ لائن میں ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان شہری کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق شہری کی شناخت حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے، موقع سے جہانگیر نامی ملزم کو گرفتارکیا گیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
 

Advertisement