کراچی: (ویب ڈیسک) گلستان جوہر میں سال نو کی سب سے بڑی واردات، ڈاکو گھر سے کروڑوں روپے نقدی وطلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے واردات سے قبل کافی دیر تک گھر کی ریکی کرتے رہے ،ملزمان آفس ڈریس میں ملبوث تھے جبکہ واردات میں سفید سوک کا استعمال کیا گیا۔
ملزمان گھر کی ریکی کرنے کے کسی آلے کی مدد سے الیکٹرک ڈور کو کھول کر گھر کے اندر داخل ہوئے ،ملزمان نے گھر میں سی سی ٹی وی کے کنکشن منقطع کردیئے
ملزمان 23لاکھ 50 ہزارروپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر نقدی سمیت40 تولہ سونا، و دیگر قیمتی سامان لے اڑے ۔