گجرات : ڈسٹرکٹ جیل میں یرغمال بنائے گئے 3 اہلکار زخمی حالت میں بازیاب

گجرات : ڈسٹرکٹ جیل میں یرغمال بنائے گئے 3 اہلکار زخمی حالت میں بازیاب

پولیس حکام کے مطابق یرغمال بنائے گئے اہلکاروں پر قیدیوں نے تیز دھار آلے سے چہرے اور ہاتھوں پر کٹ لگائے۔

گجرات جیل میں 8 گھنٹوں بعد بھی قیدیوں سے مذاکرات تاحال ناکامی کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی اگلے 24 گھنٹے میں گجرات جیل میں ہنگامہ آرائی کی رپورٹ جمع کرائے گی۔