معمولی تلخ کلامی پر 40 سالہ شخص بے دردی سے قتل

معمولی تلخ کلامی پر 40 سالہ شخص بے دردی سے قتل

مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی کو غلام حیدر ملاح نامی شخص نے قتل کیا ہے، ملزم غلام حیدر ملاح ہمارے گاؤں میں رہتا ہے۔

مقتول کے بھائی نے مزید بتایا کہ کل شام کو معمولی بات پر میرے بھائی کی ان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی، معمولی جھگڑے پر ملزم غلام حیدر نے تیش میں آکر رات گئے میری بھائی کا قتل کر دیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں رپورٹ داخل کرکے تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔