چونیاں: (دنیا نیوز) ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر ڈالا۔
یہ افسوسناک واقعہ چونیاں کے نواحی گاؤں ہرچوکی میں پیش آیا جس میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے لیاقت نامی شہری کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا، ڈاکوؤں نے محنت کش کے گھر 70 ہزار روپے لوٹ لیے۔
دوران ڈکیتی شور مچانے پر ڈاکوؤں نے خاتون کے سر پر فائر مار کر قتل کر دیا، 15 پر کال موصول ہونے پر پولیس تھانہ سٹی چونیاں موقع پر پہنچ گئی جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔