کشمور: موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کشمور: موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیس کے مطابق واقعہ میں جاں بحق شخص کی شناخت صاحب بنگوار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، واقعہ ڈومکی اور بنگوار برادری کی دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ صاحب بنگوار کو ڈومکی برادری کے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو بخشاپور ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔