پاکپتن: (دنیا نیوز) پولیس نے جائیداد کے تنازع پر دو بھائیوں اور بھابھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم محمد سلیم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا، پاکپتن کے نواحی گاؤں 48 ایس پی میں ایک ہفتہ قبل جائیداد کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔
ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ بھائیوں نے درخت کاٹ کر بیچ ڈالے تھے اور زرعی زمین کو پانی نہیں لگانے دیتے تھے، خدا مجھے معاف کرے، غلطی ہوگئی ہے، بھائیوں اور بھابھی کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا، جذبات میں یہ سب ہوگیا۔