بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، نوجوان جاں بحق

بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، نوجوان جاں بحق

تفصیلات کے مطابق کھیل کود میں بچوں کی آپس میں جھڑپ ہو گئی جس میں بڑوں نے گھس کر چھریوں سے حملہ کر دیا، واقعہ میں بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق چھریوں کے وار سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا جس کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے خاتون سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔