کراچی : لسبیلہ فٹبال گراؤنڈ کے قریب فائرنگ، شہری زخمی

Published On 18 March,2023 02:52 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لسبیلہ فٹبال گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت گل محمد کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement