کراچی :سی ٹی ڈی کی کارروائی ، پولیس اہلکارسمیت7افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 05 April,2023 08:42 am

کراچی: (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک اور ڈسٹرکٹ پولیس اہلکارسمیت7افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کیخلاف قتل،اقدام قتل،دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کےتحت مقدمات درج ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم فراز الحسن اورساتھیوں نے 2014 میں ٹریفک اہلکارمحمدمنشا کو قتل کیا،محمد منشا ساتھی اہلکاروں سمیت ٹریفک سگنل چورنگی نمبر1ناظم آبادمیں ڈیوٹی کررہاتھا۔

ملزم نے 2014 میں ہی پاپوش نگراشرف کمیونٹی ہال کےقریب پولیس اہلکارشاہد کو بھی قتل کیا، ملزم نے پولیس اہلکارکوسوتیلے بھائی کی موت کابدلہ لینےکےلیے قتل کیا، اہلکارشاہد کی ریکی ملزم کےوالدقاضی وحید کررہے تھے ۔