کوئٹہ: (دنیا نیوز) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقے بلوچ کالونی میں پیش آیا، واقعہ سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور ایک شخص کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔