سگے بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ 3 بہنوں پر خنجر چلا دیے

سگے بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ 3 بہنوں پر خنجر چلا دیے

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ چنی گوٹھ کی حدود موضع خدا بخش میں پیش آیا جس میں سگے بھائیوں نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بہنوں پر حملہ کر دیا، واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔

واقعہ میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ شاہدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والی خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں میں 40 سالہ ناہید اور 35 سالہ زاہدہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تنویر، دستگیر اور حفیظ دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔