شمالی وزیرستان: فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک عادل وزیر جاں بحق

شمالی وزیرستان: فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک عادل وزیر جاں بحق

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ تحصیل سپن وام میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک عادل وزیر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔