جھنگ: زمین پر قبضے کے تنازع پر 2 افراد قتل

Published On 15 April,2023 05:18 pm

جھنگ: (دنیا نیوز) تھانہ قادر پور کے علاقے میں زمین پر قبضے کے تنازع پر مخالفین نے 2 افراد کو قتل کر ڈالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قبضے کے معاملے پر دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔