گوجرانوالہ : کلینک تاخیر سے پہنچنے پر مریض نے عطائی ڈاکٹر کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ : کلینک تاخیر سے پہنچنے پر مریض نے عطائی ڈاکٹر کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فیروزوالا نئی آبادی میں  مقتول افضل نے محلے میں کلینک بنا رکھا تھا ، علی رضا نامی ملزم کلینک پر آیا اور ٹیلفون کر کے ڈاکٹر کو کلینک پہنچنے کا کہا ، مقتول ڈاکٹر کلینک پر پہنچا تو ملزم نے تاخیر سے آنے پر جھگڑا شروع کر دیا ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جھگڑے کے بعد ملزم نے مقتول ڈاکٹر پر فائرنگ کر دی اور موقع پاتے ہی فرار ہوگیا ، ملزم علی رضا نشہ کا عادی ہے۔

پولیس کی جانب سے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔