لاہور: جیولری شاپ میں 5 کروڑ روپے مالیت کی چوری

لاہور: جیولری شاپ میں 5 کروڑ روپے مالیت کی چوری

سندر کے علاقے میں چوری کی واردات نجی سوسائٹی میں واقع جیولری شاپ پر ہوئی، چور 3 کلو سونا اور 32 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کی مالیت 4 کڑور 76 لاکھ بنتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے گیس سلنڈر سے آہنی سیف بھی کاٹا اور 32 لاکھ روپے بھی لوٹ لیے، چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔