چیچہ وطنی: معمولی تلخ کلامی پر ریٹائرڈ پٹواری قتل

چیچہ وطنی: معمولی تلخ کلامی پر ریٹائرڈ پٹواری قتل

افسوسناک واقعہ کسووال کے گاؤں 39 چودہ ایل میں پیش آیا، جہاں معمولی تلخ کلامی پر جٹ اور آرائیں برادری میں شدید جھڑپ شروع ہوگئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

جاں بحق شخص کی شناخت ریٹائرڈ پٹواری غلام رسول جٹ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں باپ بیٹا یونس آرائیں اور حسن آرائیں شامل ہیں۔