شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ، ہوائی فائرنگ سے 7سالہ بچہ جاں بحق

شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ، ہوائی فائرنگ سے 7سالہ بچہ جاں بحق

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ، کشمور کے علاقے ملک محلہ میں شادی کی تقریب میں پابندی کے باوجود شدید ہوائی فائرنگ کی گئی ، گولی لگنے سے 7 سالہ سلمان چاچڑ موقع پر دم توڑ گیا ۔

معصوم بچے کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکہ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس کی جانب سے تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔