لاڑکانہ : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

لاڑکانہ : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

لاڑکانہ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والے اہلکاروں میں غلام عباس اور عبدالنبی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ آور ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔