اےاین ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار

Published On 06 May,2023 11:05 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، راولپنڈی کےرہائشی ملزم سے65 ہیروئن بھرےکیپسولزبرآمد جبکہ خاتون کےپیٹ سے59 آئس بھرے،10ہیروئن بھرےکیپسولزبرآمد ہوئے ۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مُلزمان نے پروازنمبرجی ایف 789سےبحرین جاناتھا ، دونوں ملزمان اورخاتون سمیت  تیسراملزم وسہولت کاربھی گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق پشاور کنال روڈ کے قریب کارروائی میں ملزم سے 1200نشہ آورگولیاں برآمد کرلی گئیں ، ایک اور کارروائی میں ملتان رحیم والا چوک کے قریب ملزم سے 900گرام ہیروئین،300گرام افیون اورپستول برآمد کرلی گئی ۔

اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔