بہاولپور: سفاک باپ کا لوہے کی راڈ سے بچوں اور بیوی پر بہیمانہ تشدد

Published On 07 May,2023 03:23 pm

بہاولپور: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع بہاولپور میں سفاک والد نے اپنے چار بچوں اور بیوی کو لوہے کے راڈ مار مار کر زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن سی میں وقاص ایوب نامی شخص نے بچوں کے ساتھ ساتھ بیوی پر بھی بیہمانہ تشدد کیا اور بچوں اور بیوی کو کمرے میں بند کردیا۔

پولیس کے مطابق پڑوسیوں کی مدد سے بچوں اور خاتون کو بازیاب کرایا گیا ہے ، ظالم شخص تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔

واقعے کی ویڈیو دنیا نیوز نے حاصل کرلی ہے ، بہاولپور پولیس تھانہ سول لائن نے بیوی بچوں پر تشدد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔