لاہور :سی آئی اے اور شوٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3 ملزمان ہلاک

لاہور :سی آئی اے اور شوٹرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،3 ملزمان ہلاک

سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے لے جایا جارہا تھا کہ چوہنگ کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے دعویٰ کہ ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ کے جواب میں پولیس پارٹی کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی اور اس دوران زیر حراست ملزمان کاشان، یوسف اور احمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مارے گئے تینوں شوٹرز کا تعلق شہباز گینگ سے ہے جبکہ ہلاک شوٹرز کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔