گوجرانوالہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑی 14 سالہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق اورنگزیب نامی ملزم 14 سالہ لڑکی کو قید کر کے تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی کی چیخ و پکار سن کر علاقہ مکینوں نے پولیس کی مدد سے مغوی لڑکی کو بازیاب کرایا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اورنگزیب کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن وہ حراست سے فرار ہوگیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔