نامعلوم ملزمان نے 8 سالہ بچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

نامعلوم ملزمان نے 8 سالہ بچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا

پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سٹی جوہر آباد کی حدود میں پیش آیا، واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈی پی او خوشاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دیں جبکہ ترجمان خوشاب پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔