سکھر : ملزمان کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق

Published On 20 May,2023 01:48 am

سکھر : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع سکھر میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

سکھر پولیس کے مطابق فراش موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے جبکہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والا شخص لکھی غلام شاہ کا رہائشی تھا جو اپنے گاؤں جارہا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement