بھیرہ: سنگدل باپ نے بیٹی اور اس کی ساس کو فائرنگ کر کے مار ڈالا

بھیرہ: سنگدل باپ نے بیٹی اور اس کی ساس کو فائرنگ کر کے مار ڈالا

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی یہ واردات محلہ حاجی گلاب میں ہوئی، ملزم اپنی بیٹی حنا کی زبیر سے شادی پر رضامند نہ تھا اور اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا، حنا کی زبیر سے 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ 6 ماہ کی حاملہ تھی۔

واقعہ کے بعد ساس اور بہو کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔