پاکپتن میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 ڈاکو ہلاک

Published On 21 May,2023 10:32 am

پاکپتن: (دنیانیوز) تھانہ قبولہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکو آئل کی گاڑی کو لوٹنے کے لیے تعاقب کرکے فائرنگ کر رہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ، اشفاق نگر کے قریب ملزمان اور پولیس میں 20 منٹ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے دو ڈاکو شدید زخمی ہوگئے ، دونوں ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ، مزید تفتیش  کی جارہی ہے ۔

Advertisement