اےاین ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، خاتون سمیت10ملزمان گرفتار

اےاین ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، خاتون سمیت10ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،لاہور، کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ میں کی گئی، کارروائی کے دوران 403 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ڈھائی کلو سےزائد ہیروئن اور14کلو 400گرام افیون اور 4 کلو آئس منشیات بھی برآمد ہوئی ہے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔