ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی کو بے رحمی سے قتل کر دیا

ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی کو بے رحمی سے قتل کر دیا

ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواحی چک 104 (دس آر) میں پیش آیا جہاں خاوند نے اپنی بیوی کو ڈنڈوں سے تشدد کے بعد گلہ دبا کر بے رحمی سے قتل کر ڈالا، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتولہ کی عمر 28 سال بتائی گئی ہے، اطلاع ملنے پر جہانیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر آلہ قتل برآمد کر لیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔