مریدکے: (دنیا نیوز)غربت سے تنگ آ کر 35سالہ محنت کش نے پھندا لے کر موت کو گلے لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق محنت کش سلیم تھانہ صدر کی آبادی فضل پورہ کا رہائشی تھا اور گھر والوں کا پیٹ پالنے کےلیے دیہاڑی کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق محنت کش سلیم تین بچوں کا باپ تھا، گھر میں تین روز سے فاقہ کشی چل رہی تھی جس کے تنگ آکر محنت کش نے پھندا لیکر موت کو گلے لگا لیا۔