بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
بہاولنگر پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی 50 بوتلیں برآمد کر لیں۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے منشیات فروش کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔