گوجرانوالہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ تتلے عالی کے علاقہ سے 14 سالہ لڑکے کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق نامعلوم لڑکے کی لاش ایک ویران گھی مل سے برآمد ہوئی ہے ، مقتول لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے لڑکے کو قتل کرنے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش کو آگ لگائی جس کے باعث لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے تاہم پولیس افسران اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔