کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی : پولیس اور رینجرز کی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کےقبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے کراچی کےمختلف علاقوں میں 25 سےزائد ڈکیتی کی وارداتوں اور موٹرسائیکلیں چھیننے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔