لاہور : موٹر وے پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار

Published On 25 May,2023 07:29 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) موٹر وے پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان نے نارنگ شکر گڑھ روڈ پر ایک مزدا کو روک کر اس کے ڈرائیور کو اغوا کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ پٹرولنگ افسران نے اطلاع ملنے پر گینگ کو جڑانوالہ سروس ایریا کے قریب سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان کو مزید کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement