لاہور : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی، 2 ملزمان گرفتار

لاہور : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی، 2 ملزمان گرفتار

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق برکی گول چکر کے قریب سکواڈ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا جس کے بعد ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکار اور ڈاکوؤں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔