اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف حکام کے مطابق کارروائی کےدوران818 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ، برآمد شدہ چرس جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی 2گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی۔

حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں26 کلو460 گرام افیون بھی برآمد کی گئی ہے ، کارروائیاں کوئٹہ، پشاور اور اٹک میں کی گئی ہیں ۔

اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔