پنجاب : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 12 دہشتگرد گرفتار

پنجاب : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 12 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ  کارروائی  سرگودھا ، راولپنڈی ملتان، بہاولپور اور گوجرنوالہ میں کی گئی ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت میر احمد، حبیب الرحمان، ہارون ، ضیاء، عمران، مدثر، عدیل اور فاروق کے نام سے ہوئی ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ ، اسلحہ ، گولیاں اورنقدی برآمد ہوئی ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے ، رواں ہفتے249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتارکیے گئے ۔

 سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔