گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بھائی قتل

گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا بھائی قتل

پولیس کے مطابق مقتول آصف چند روز قبل فرانس سے واپس آیا تھا، مقتول آصف اپنی بہن کے گھر سے واپس جا رہا تھا جب جی ٹی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔