ملتان: گھنٹہ گھر چوک میں واقع دکان پر فائرنگ ، 4 افراد زخمی

ملتان: گھنٹہ گھر چوک میں واقع دکان پر فائرنگ ، 4 افراد زخمی

ملتان پولیس کے مطابق گھنٹہ گھر چوک میں واقع دکان پر مخالف گروپ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے تمام افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔