اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

Published On 31 May,2023 10:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) حکام کے مطابق کارروائی راولپنڈی اوربلوچستان کےعلاقے کیچ میں کی گئی ، جس میں آسٹریلیا کےلیے بک کارگو پارسل سےآئس برآمد کر لی گئی۔

اےاین ایف حکام کا بتانا ہے کہ آئس گارمنٹس میں جذب کی گئی تھی، پارسل کامجموعی وزن104 کلوگرام ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق ایک اور کارروائی میں کیچ کےپہاڑی علاقے سے45 کلوگرام آئس (کرسٹل ) برآمد کیا گیا ، برآمد کرسٹل بیرون ملک سمگل کی غرض سےچھپائی گئی تھی۔