گوجرہ: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

گوجرہ: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شکیل ولد محمد رفیق، سکنہ 327 ج ب ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2250 گرام چرس، آئس اور ایک پسٹل برآمد کر لیا، زخمی ملزم کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔