کچے میں بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24 ارکان نے ہتھیار ڈال دیئے

کچے میں بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24 ارکان نے ہتھیار ڈال دیئے

کچے میں بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24 ارکان نے ہتھیار ڈال دیئے، ضلع پولیس رحیم یارخان کے سامنے اب تک مجموعی طور پر 80 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب اندھڑ اور کورائی گینگ کے ارکان نے خود کو قانون کے حوالے کیا۔

شیرا کورائی اور شاہد اندھڑ کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی، پولیس کا کہنا ہے کچے کا علاقہ مکمل کلیئر ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔